فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر خیبر پختونخوا میں کل یاد گار شہداء کا افتتاح ہو گا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر خیبر پختونخوا میں کل اتوار کو یاد گار شہداء کا افتتاح ہو گا فر نٹیئر کور خیبر پختونخواہ کی تاریخ لازوال قربانیوں سے مزین ہے‘ اس فورس کے بہادر جوانوں نے نہ صرف پاک بھارت جنگوں میں کارہا ئے نمایاں انجام دیئے ہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اب تک 1180 جوانوں اور افسروں نے جام شہادت نوش کیا ۔

اس کے علاوہ 3280 جوان اور افسر زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

فر نٹیئر کور خیبر پختونخواہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے قلعہ بالا حصار میں یادگارِ شہداء تعمیر کی گئی ہے جس کا افتتاح کل اتوار کو کیا جا ئے گا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد طیب اعظم مہمان خصوصی ہو ں گے۔ تقریب میں شہداء کے لواحقین اور رشتہ دار، سکولوں کے طالب علم ، کیڈٹس،آرمی اور ایف سی کے افسران اور جوان اور میڈیا کے نمائندے شرکت کر یں گے۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل فر نٹےئر کور میجر جنرل محمد طیب اعظم یاد گار شہداء کا افتتاح کر یں گے اور پھول بھی چڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ سکولوں کے بچے اور کیڈٹس قومی نغمے،ٹیبلو اور تقریر بھی پیش کر یں گے۔