امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق ، کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو منایا جائیگا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) خلیفہ دوئم امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائیں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں اس دن مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کا نفرنسز، مذاکرے ، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگاجس میں علماء کرام ، پروفیسرز شہادت خلیفہ دوئم حضرت سید نا عمر فاروق پر روشنی ڈالیں گے ۔اہلسنت والجماعت اس دن کو سرکاری طورپر منانے کا حکومت کو مطالبہ کریں گے جبکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا بھی خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :