ججز نظربندی کیس کی سماعت،مشرف کو پیشی سے استثنیٰ مل گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کوایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8 اگست کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کو بیماری کے باعث حاضری سے استثنیٰ مل گیا ۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ پرویز مشرف کے وکیل صفدر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے تین ہفتے کا آرام اور سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔عدالت نے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا آئندہ سماعت 8 اگست کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :