ایڈیشن سیشن جج پر پولیس کا تشدد ‘ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلاء کی ہڑتال ‘ عدالتوں کا بائیکاٹ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ارباب ریاض کاسی پر پولیس تشدد کے خلاف بلوچستان بار ایسو سی ایشن کی اپیل پروکلا کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاگیا۔گذشتہ رات کوئٹہ کے وسطی علاقے سائنس کالج چوک کے قریب تین پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ارباب ریاض کاسی زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیاتھا جس پر وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاگیااور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئیدوسری جانب واقعہ میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں پر ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے تینوں پولیس اہلکاروں محمد عمران ،کامران اور عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :