گوادر پورٹ غیر اہم کرنے کیلئے بھارت ”ایران کابل ریلوے“ منصوبے کیلئے سرگرم ہوگیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:14

گوادر پورٹ غیر اہم کرنے کیلئے بھارت ”ایران کابل ریلوے“ منصوبے کیلئے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی بھارت کو افغانستان میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار سنوپ دیا گیا ہے، گوادر پورٹ کو غیر اہم کرنے کیلئے بھارت نے ایران کو کابل سے ملنے والے ریلوے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےساتھ امریکی اور افغان سفارتکاروں کی مشترکہ ملاقات میں اس روڈ میپ کی حکمت عملی وضع کی گئی جس کے تحت افغانستان میں نیٹو انخلا کے بعد بھارت افغانستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرےگا۔

افغانستان میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد افغانستان اور بھارت کے مابین اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں کا آغاز ہوگیا جن میں امریکی سفارتکاوں کے علاوہ امریکی سی آئی اے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے افسروں نے افغان خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ اہلکاروں کےساتھ مشترکہ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں بھارت اور افغانستان نے مشترکہ پولیس تشکیل دی ہے جس کا نام آئی ٹی بی پی رکھا گیا ہے اور یہ 500 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

کابل کو ایران سے ریلوے کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی بھارت بھرپور سرمایہ خرچ کررہا ہے جس کا واحد مقصد پاکستانی بندرگاہ گوادر منصوبے کی اہمیت کو خطے میں کم کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے ایک سروے کے مطابق افغانستان میں 74 فیصد رائے عامہ بھارت کے حق میں ہے جبکہ صرف 8 فیصد پاکستان کو پسندیدہ ملک قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :