سوات ‘ سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم ‘ تین افراد جاں بحق ‘ آٹھ زخمی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:12

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء ) سوات کے علاقے کبل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ، 8 زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق کبل کے علاقے علی گراما میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین میں ٹکر ہو گئی جس سے 2 سکیورٹی اہلکار وں سمیت تین افراد جاں بحق اور مسافر وین میں سوار 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :