کوئٹہ مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملہ اور فائرنگ کے واقعات ‘ سرچ آپریشن میں 20 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میں شدت پسندی کے تین بڑے واقعات کے الزام میں 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا کوئٹہ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ان افراد کی گرفتاری شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئر کور کے سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے شدت پسندی کے واقعات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ واقعات میں جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے اور ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر بم دھماکہ شامل ہے۔تینوں واقعات میں مجموعی طور پر 13افراد جاں بحق اور 36زخمی ہوئے تھے۔