ملکی معیشت میں زراعت کا کر دار نہایت اہم ہے ، زرعی ماہرین

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:41

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت کا کر دار نہایت اہم ہے ،ملک کی 45فیصد لیبرفور س زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے ۔زرعی اجنا س کی پیداوار کے سلسلہ میں کسانو ں کا کر دار کلیدی حیثیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

غذائی تحفظ کیلئے اگر حکومتی سطح پر ایسے اقداما ت کئے جا ئیں جن سے کسانو ں کی آمدنی میں اضافہ تو پاکستان غذائی اجناس میں مکمل طور پر خود کفیل ہو سکتا ہے ا س کیلئے حکومتی سطح پر دیہی علاقوں کے کھیت کھیلایانوں میں کسانو ں کی بہتر ی کیلئے تبدیلیاں لانا ہو نگی، کسانو ں کو زرعی مداخل سستے نر خوں فراہم کرنے کیساتھ ا ن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفا دہ کرنے کی طر ف سے بھی راغب کرنا ہو گا ۔

کسانو ں کو دیگرممالک کی طرح معمولی ما ر ک ا پ پر زیاد ہ قرضے دینے سے پاکستان میں کسان خوشحال ہو گا۔