چین ‘ کوئلے کی کان میں دب کر 16 کان کن جاں بحق ‘ گیارہ زخمی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) چین میں کوئلے کی کان میں دب کر 16 کان کن جاں بحق اور گیارہ زخمی ہیں۔چین کے صوبے سنکیانگ میں ایک کوئلے کی کان منہدم ہونے کے باعث 16 مزدور ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت کان میں 33کان کن زیر زمین کام کر رہے تھے۔ حادثے میں گیارہ کان کن زخمی بھی ہوئے ‘ چھ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اب تک حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اس سے پہلے جون میں بھی کان کے حادثے میں بائیس کان کن مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :