سوات ، کبل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور وین تصادم میں دو اہلکار جاں بحق

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:11

سوات ، کبل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور وین تصادم میں دو اہلکار جاں ..

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) کبل میں سکیورٹی فورسز گاڑی اور مسافر وین میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق ، 8 زخمی ، زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کبل کے علاقے علی گراما میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین میں ٹکر ہو گئی جس سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ مسافر وین میں سوار 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا ، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :