سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کی نویں برسی منائی گئی ،وہ مشہور سیاستدان اور ادیب رسول بخش پلیجو کی اہلیہ تھیں اور عوامی لقوں میں اپنی عرفیت جیجی سے معروف تھیں۔زرینہ بلوچ 29 دسمبر 1934ء کو گوٹھ الٰہ داد حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے نے کالج کی سطح تک تعلیم حاصل کی،ابتداء ہی سے گانے کے شوق کے باعث والد نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور 1960ء میں وہ ریڈیو پاکستان حیدر آباد میں استاد محمد جمن کی باقاعدہ شاگرد ہوگئیں۔
اسی برس انہوں نے ریڈیو پاکستان میں گائیکی کے ایک مقابلے میں حصہ لیا جس میں 600 افراد شریک ہوئے تھے۔ زرینہ بلوچ اس مقابلے میں اوّل آئیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں میں بھی نہ صرف اپنے سنگیت کا جادو جگایا بلکہ کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔ انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں شاہ لطیف ایوارڈ اور قلندر لعل شہباز ایوارڈکے نام سرفہرست ہیں۔ان کا انتقال 25 اکتوبر 2005ء کوکراچی میں ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.