معروف امریکی کامیڈین جون ریورز کی بیٹی اداکارہ ملیزا کو ماں کی جائیداد سے خطیر رقم وراثت کے طور پر مل گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:54

معروف امریکی کامیڈین جون ریورز کی بیٹی اداکارہ ملیزا کو ماں کی جائیداد ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)امریکا کی معروف کامیڈی آئی کون جون ریورز کی بیٹی اداکارہ ملیزا کو اپنی ماں کی جائیداد میں سے ایک خطیر رقم وراثت کے طور پرحصہ مل گئی ۔امریکا کی ہردلعزیز اداکارہ جون ریورز کا 14ستمبر کو گلے کے معمولی آپریشن کے دوران دل کی دھڑکن بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا تھا اور ملیزا ہی اس کی اکلوتی اولاد ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ملیزا کو 75 ملین ڈالرز کیش کی صورت میں ملیں گے جبکہ ان کی دیگر پراپرٹی میں سے 35 ملین ڈالر کی رقم ملے گی۔ اس طرح ملیزا کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی خطیر رقم بن گئی ہے۔ جون ریورز کا نواسہ یعنی ملیزا کا ایک 13سالہ بیٹا بھی ہے جس کے بارے میں مرحومہ نے الگ سے وصیت کر رکھی ہے اور اس کو بھی اس ضمن میں کافی رقم ملنے والی ہے۔ میلیزا ریورز بھی ہالی و,ڈ کی ایک اداکارہ ہے۔