ایبولا سے شفایاب ہونے والی نرس کی صدر اوباما سے ملاقات

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:52

ایبولا سے شفایاب ہونے والی نرس کی صدر اوباما سے ملاقات

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) امریکی نرس جو لائبیریا میں ایبولا کے مریض کی دیکھ بھال کے دوران بیماری کا شکار ہوئی ، شفایاب ہونے کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔ آج اس کی صدر براک اوباما سے ملاقات ہوئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز وائٹ ہاوس آمد پر ، صدر اوباما نے نینا فام کو گلے لگایا۔

(جاری ہے)

نرس کو کچھ ہی دیر قبل واشنگٹن سے کچھ ہی فاصلے پر واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان ، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ صدر کو قطعاً کوئی پریشانی نہیں تھی کہ فام کو گلے لگانا کسی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ فام ، ڈیلس کے ایک ہسپتال میں نرس کے فرائض انجام دیتی ہیں۔ وہ پہلی مریضہ تھیں جن کا ایبولا کے مرض کی تشخیص کے بعد علاج کیا گیا۔ اِس سے قبل ، جمعے ہی کے روز انھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اپنی صحت یابی پر وہ مشکور ہیں۔