لاہور،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 15نائبان گرفتار

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدا یت پرآج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں نان، خمیری روٹی اور سادہ روٹی کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے نانبائیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے15نا نبا ئیوں کو گرفتار کروا دیا اور انہیں33ہزار روپے کے جرمانے بھی عا ئد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :