کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج پرپولیس اہلکاروں کا شدیدتشدد

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:58

کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج پرپولیس اہلکاروں کا شدیدتشدد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کوئٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج پرپولیس اہلکاروں نے شدیدتشددکیا،پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ارباب ریاض اپنے گھرسے بازارکی جانب نکلے توپرنس روڈپرسیکورٹی پرمعمورپولیس اہلکاروں نے انہیں روکاجس پرارباب ریاض اوراہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اورتین پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل سیشن جج کوشدیدتشددکانشانہ بناڈالاجس پرانہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔جج کی درخواست پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشددکرنے والے تینوں اہلکاروں کوگرفتارکرلیاہے۔