تحریک انصاف کے بڑے جلسوں نے حکمران ٹولے کے ہوش اڑا دیئے ، اعجازچوہدری
جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، ڈپٹی سیکرٹری ملک اعظم نے گجرات کے تاریخی جلسے کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دی ہے ، انہوں نے کہاکہ گجرات کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حکمرانوں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں ، تحریک انصاف کے بڑے بڑے جلسوں میں حکمران ٹولے کے ہوش اڑا دیئے ہیں ، گو نوازگوکی تحریک ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام تبدیلی کے لئے فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے اور جعلی ، مفاد ، موقع اور کرپٹ ٹولے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکار ہ چاہتے ہیں ، پاکستانی عوام کو عمران خان نے جگا دیا ہے ، گجرات کا تاریخی جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے 72 دنوں کے دھرنے میں کارکنوں نے ملک میں ایک نئی تاریخی رقم کر دی ہے جو کہ دوسری جماعتوں کے لئے مثال ہے ، انہوں نے کہاکہ گجرات کے ڈسٹرکٹ تحصیلوں کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے جلسے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر قیادت ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ، کارکنان چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور 30 نومبر کو اسلام آباد جانے کے لئے ابھی سے بھرپور تیاری کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
-
نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
-
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ، ایک صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے
-
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب
-
سستا رمضان بازار شہریو ں کیلئے بڑی سہولت ہے یہاں تمام اشیاء خوردو نوش انتہائی مناسب قیمتوں پر ہر شہری کیلئے دستیاب ہیں ڈی سی جہلم
-
ڈی سی جہلم کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں
-
نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دینہ اور سوہاوہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی
-
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کے سپورٹس گالا میں سائیکلنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کی میزبانی کر رہی ہے
-
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.