مریدکے، پی پی162 کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کے حوالے سے تفصیلات جاری

کل 128062ووٹ ،63347کاسٹ اور ٹرن آوٴٹ49.46فیصدرہا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:51

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ریٹرننگ آفیسر صوبائی حلقہ پی پی162نے رانا آفتاب نے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق غیر حتمی نتائج کے سلسلہ میں کل 128062ووٹ رجسٹرڈ تھے جن میں سے 63347ووٹ کاسٹ ہوئے اور ٹرن آوٴٹ49.46فیصدرہا۔ 1304ووٹ مسترد ہوئے۔

(جاری ہے)

مردوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح52.80فیصدجبکہ خواتین میں44.35رہی۔ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار محمد حسان ریاض نے 39373، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار عثمان نثار پنوں نے21962ووٹ حاصل کئے۔کامیاب امیدوار نے دوسرے نمبر پر رہنے والے عثمان نثار پر17411ووٹوں کی برتری حاصل کی۔ دیگر امیدواروں میں محمد علی ریاض نے449، قمر علی سرویا نے136اور چودھری منظور علی نے123ووٹ حاصل کئے۔