وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو اپنے ماتحت وزارتوں،ڈویژنوں اور محکموں کی کارکردگی بارے بریف بھیجنے کی ہدایت

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو اپنے ماتحت وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی جون 2013ء سے لے کر اب تک کی کارکردگی کے بارے بریف بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی کے اس بریف میں اس بارے میں تمام تفصیلات شامل کی جائیں کہ پارٹی کے منشور اور اصلاحاتی پروگرام پر کس حد تک عملدرآمد کیا گیا ہے اور مستقبل کے ایجنڈا کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے بتایا جائے۔

وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے 28 اکتوبر سے کابینہ کے خصوصی اجلاس بلائے جائیں گے جو کہ تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ مکمل ہونے تک جاری رہیں گے۔ وزیراعظم نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا جائزہ لینے کے عمل میں کابینہ کی معاونت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :