ڈبل سواری اور موبائل فون پر پابندی کا فیصلہ آٹھ محرم کو ہو گا‘ محکمہ داخلہ پنجاب

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آٹھویں ، نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری اور موبائل فون سروس پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران صوبے کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کے ذرائع اور وزیر انسداد دہشت گردی شجاع خانزداہ نے بتایا کہ صوبے میں 18حساس اضلاع میں مقامی طور پر ڈبل سواری اور موبائل فون پر پابندی لگانے کا فیصلہ 8محرم کو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت پڑی مقامی سطح پر انتظامیہ کی رپورٹ پر فوج اور رینجرز کے دستے بھی بھیجے جائیں گے۔