امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور میں یکم محرم سے فوج کی 6کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ ،

نویں اور دسویں محرم کو دو ہیلی کاپٹر صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے فضائی نگرانی کرینگے ،کور کمانڈر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لاہور میں یکم محرم سے فوج کی 6کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔کور کمانڈر لاہور کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ نویں اور دسویں محرم کو دو ہیلی کاپٹر بھی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے مہیا کر دئیے جائیں گے جوکہ شہر کی فضائی نگرانی کریں گے ۔ حکام کی طرف سے پھر اِس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ماہ محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔