پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مک مکا چل رہا ہے، نورا کشتی مزید چلنے نہیں دی جائے گی، شاہ محمد قریشی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:33

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں مک مکا چل رہا ہے اور ان کی نورا کشتی مزید چلنے نہیں دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی زرداری پارٹی بن چکی ہے۔ ان میں کوئی بھٹو نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام ماروی گراؤنڈ میں منعقدہ دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی بھٹو نہیں ہے۔ بھٹو ازم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ تحریک انصاف ایک ایک ظلم اور زیادتی کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بیدار ہوچکی ہے۔ سندھ کی اقلیتی عوام سب سے زیادہ محب وطن ہے۔ ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں انصاف کا نظام ہوگا۔

(جاری ہے)

لوگوں کو انصاف ملے گا۔

آج 21 ویں صدی میں تھر کے لوگ روٹی اور پانی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمر کوٹ میں قتل ہونے والے دو ہندو بھائیوں ہیرا لال اور اشوک کمار کے قاتلوں کو منظر عام پر لایا جائے۔ اس موقع پر دیوالی کی مناسبت سے آتش بازی کی گئی۔ جلسے میں غوثیہ جماعت کے کارکنوں سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔