پولیس کا داتا دربار ، کربلا گامے شاہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن ، 25مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پولیس نے محرم الحرام کے پیش نظر سرچ آپریشن کر کے 25مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سٹی ڈویژن کے 4تھانوں کی پولیس نے محرم الحرام کے پیش نظر داتا دربار اور کربلا گامے شاہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور کارروائی کے دوران 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے 25مشتبہ افراد سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔