پاکستان اور چین کے ساتھ امن چاہتے ہیں تاہم اس کیلئے عزت داؤ پر نہیں لگاسکتے‘ بھارت

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:22

پاکستان اور چین کے ساتھ امن چاہتے ہیں تاہم اس کیلئے عزت داؤ پر نہیں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) بھارت نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک پاکستان اور چین کے ساتھ امن چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے عزت داؤ پر نہیں لگنے دیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سرحدی چوکیوں اور شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ بند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے یا پھر بھات چین سرحد پر کوئی متنازعہ ایشو سامنے آتا ہے تو ہمیں دکھ ہوتا ہے اور غصہ آتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دیوالی کے موقع پر بھی فائرنگ کرنے سے گریز نہیں کیا اس کا پاکستان کو ادراک کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چین ہماری سرحدوں کا احترام نہیں کرتا جو کہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں تاہم اس کے لئے اپنی عزت اور غیرت داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

متعلقہ عنوان :