آپریشن خیبرون کامیابی سے جاری، 8 دنوں میں 60 دہشتگرد ہلاک، 100 نے ہتھیار ڈال دیئے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) خیبرون آپریشن کامیابی سے جاری ، سکیورٹی فورسز کی اٹھ دنوں کی کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 سے زائد زحمی ہوگئے‘ سو سے زائد شدت پسندوں نے ہھتیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ذرائع ابلا غ کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا خیبر ون آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز کی علاقے میں پیش قدمی جاری ہے۔ آٹھ دن کی کاروائی میں 60 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 سے زائد زحمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں کالعدم لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ کا بیٹا اسرافیل اور اہم کمانڈر حنیف بھی شامل ہے۔ سو تک شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ خیبرون آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق جبکہ بارہ زحمی ہوئے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث 6 ہزار خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ راستوں میں مشکلات کے باعث متعدد خاندان افغانستان کے صوبے ننگرہار بھی جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :