Live Updates

عمران خان کنٹینر میں نیا پاکستان بنائیں ہم کام کر کے حقیقی پاکستان بنائینگے،عابدشیر علی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:43

عمران خان کنٹینر میں نیا پاکستان بنائیں ہم کام کر کے حقیقی پاکستان ..

سوات( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) عمران خان کنٹینر میں نیا پاکستان بنائیں ہم کام کر کے حقیقی پاکستان بنائینگے،چھوٹے ڈیم بنانے والے،انصاف ،تعلیم ،اور صحت کے دعوے کرنے والے کہاں گئے عمران خان ہمیشہ تھرڈ امپائر کے اشاروں پر ناچتے ہیں جبکہ نواز شریف کا تھرڈ امپائر عوام ہیں تبدیلی خان کو کنٹینر میں بند کردینگے ان خیالا ت کا اظہاروفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیر علی نے مدین واپڈا سب ڈویژن کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام نے خیرات میں پی ٹی ائی کو ووٹ نہیں دئیں بلکہ عوام کے تقدیر کو بدلنے کیلئے دےئے تھے لیکن عمران خان کو بنی گالا اور کنیٹنر کے سیاست اور نئے پاکستان بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے عوام کے ساتھ مذاق شروع کیا ہے انشاء اللہ ہم اسی مذاق کا جواب دینگے عمران خان نے میر صادق اور میر جعفر کا کردار اداکرہے ہیں اور کے پی کے میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی سے ڈانس پارٹی بنائی ہیں جس میں قوم کے ماوں اور بہنوں پر ڈانس کرایا جاتا ہے عوام ماوں بہنوں کے ڈانس کا حساب لے گی روزانہ کنٹینر پر جھوٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے قوم کو بے وقوف بنایا جاتا ہے نئے پاکستان کے باتیں کرنے والے کنٹینر اور بنی گالا سے باہر اجائیں وزریراعلیٰ اور دیگر وزیروں کو عوام کے خدمت کے چھوڑ دیں عابد شیر علی نے کہا کہ صوبے کے خدمت کیلئے ہم کام کررہے ہیں انشاء اللہ تین سال میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور بجلی کے نرخوں میں کمی لائی جائیگی جس سے عوام کو ریلف ملے گا عمران خان ہمیشہ تھرڈ امپائر کے اشاروں پر ناچتے ہیں جبکہ نواز شریف کا تھرڈ امپائر عوام ہیں اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ عمران خانکا اصل چہرہ عوام دیکھ چکی ہے عمران خان پہلے ہمارے تبدیلی دیکھ لیں اور پھر اپنی تبدیلی کی بات کریں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کا ایجنڈا زاتی نہیں ہے تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے ہر دور میں بڑے بڑیمنصوبے سر انجام دےئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خوازخیلہ میں واپڈا ڈویژن آفس کی قیام کی منظوری جبکہ مدین میں سب ڈویژن کا افتتاح ہوا ۔

(جاری ہے)

باغ ڈھیری تا جرے روڈپر کام کا اغاز جلد ہوگا امیر مقام نے کہا کہ نام کی تبدیلی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مدین گریڈ اسٹیشن30کروڑ روپے سے 18ماہ میں تعمیر ہوگی جلسہ سے ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ ،حاجی محمد زمین،لیاقت ایڈوکیٹ ،اقبال شاہ ایڈو کیٹ اور شرافت علی نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات