نوشہرہ کینٹ ،میاں جہانگیر خان کو بھاری تاوان ادا نہ کرنے پرموت کے گھاٹ اتار دیاگیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:39

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) نوشہرہ تحریک انصاف تاروجبہ نوشہرہ کے ضلعی رہنما اور وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ کے قریبی دوست مغوی میاں جہانگیر خان کو بھاری تاوان ادا نہ کرنے پر اغواء کاروں نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیانعش نوشہرہ او ایف آر پشاور کی سرحد پر پھینک کرفرار ہوگئے۔سی این جی کے مالک اور تحریک انصاف کے رہنما مغوی میاں جہانگیر خان کو 30 اگست2014 ءء کو شام گھر واپسی پر تاروجبہ اکبرپورہ روڈ سے مسلح آغواء کاروں نے گن پوائنٹ پر موٹرکار سے اتارکرزبردستی ساتھ لے گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ پرویز خٹک نے نوشہرہ پولیس سے میاں جہانگیر خان کی باحفاظت بازیابی کا حکم دیا تھا۔پولیس کے مطابق بھاری تاوان کی ادائیگی نہ ہونے پر قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تمام حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔زرائع کے مطابق آغواء کاروں اور مغوی کے رشتہ داروں کے درمیان بھاری تاوان کے بارے میں جرگہ مزاکرات کررہا تھ۔زرائع کے مطابق چار کروڑروپے کی رقم تاوان میں آغواء کاروں نے مانگی تھی۔

پولیس نے دو مشتبہ ملزمان کو میان جہانگیر خان کے آغواء میں گرفتارکیا تھا جس پر آغواء کارشدید ناراض تھے۔تھانہ پبی نے مغوی ٰ میاں جہانگیر خان کی ھلاکت اور نعیش ملنے کی تصدیق کے بعد مقدمہ میں PPC-302 بھی شامل کردی ہے۔مقتول کی ھلاکت پر تحریک انصاف کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابقنوشہرہ تحریک انصاف تاروجبہ نوشہرہ کے ضلعی رہنما اور وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ کے قریبی دوست مغوی میاں جہانگیر خان ولد میاں سیف الرحمن سکنہ تاروجبہ کو مسلح آغواء کاروں نے 30 آگست2014 ءء کو شام کوآپبیسی این جی گھر واپسی پر تاروجبہ اکبرپورہ روڈ سے مسلح آغواء کاروں نے گن پوائنٹ پر موٹرکار سے آتارکرزبردستی آغواء کرکے نامعلوم مقام پر ساتھ لے گئے تھانہ پبی پولیس نے مغوی ٰ رہنما کی موٹرکار برآمد کرکے ان کے بھائی میاں پرویز خان کی مدعیت میں آغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد آغواء کاروں نے مغویٰ کو علاقہ غیر منتقل کرکے ان کے بھائی سے بھاری تاوان طلب کیا زرائع کے مطابق تاوان چار کروڑ سے زاہد تھا جس پر مغویٰ اور آغواء کاروں میں چند مشران جرگہ کرکے مسلہ حل کررہے تھے کہ پولیس نے شک میں دو نامعلوم مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جس پر آغواء کاروں اور بات چیت کرنے والے جرگہ کے درمیان بات چیت کا سلسلہ ختم ہوگیا جس کے بعد رقم نہ ملنے پر مقتول کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا اور نعیش آیف آر پشاور اور نوشہرہ کی سرحد کے قریب آغواء کار بھینک کرفرار ہوگئے ۔

وہاں کے مقامی لوگوں نے پولیس کو ایک نامعلوم نعیش کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر تھانہ پبی پولیس نے جائے وقوع پرجاکر نعیش کو آپنی تحویل میں لیکر اس کو میاں راشدشہیدمیموریل ہسپتال پبی منتقل کیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ پبی نے مغوی ٰ میاں جہانگیر خان کی ھلاکت اور نعیش ملنے کی تصدیق کے بعد مقدمہ میں PPC-302 بھی شامل کردی ہے۔