خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد اعظم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی استغاثہ کے مطابق ملزم ناظم نے اسلحہ کے زور پر نرسنگ کی طالبہ (ع)کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کے لیئے اس کی تصاویر اور مووی فیس بک پر اپ لوڈ کر دی جس پر خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :