شیخ رشید احمد بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز سے معافی مانگیں،شرجیل میمن

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:23

شیخ رشید احمد بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز سے معافی مانگیں،شرجیل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما وصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بلاول بھٹو زرداری کو بلو رانی کہنے کے بیان پر سخت الفاظ میں ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے شیخ رشید احمد بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز سے معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا شیخ رشید احمد کھٹ پتلی اور انگلیوں پر ناچنے والے سیاستدان بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی قائد ین پر گھٹیا زبان استعمال کرنا ان کے سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔پی پی پی کے ورکرز میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے بیان پر شید ید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ وہ ایمان بیچ کر سیاست کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا شیخ رشید احمد میں اخلاقی زبان سے بات کرنے کی جرات ہی نہیں ہے ۔ شیخ رشید نے ہمیشہ آمریت کی گود میں بیٹھ کر سیاست کی ہے اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔