قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی نے مختلف تجاویز پر غور کرنے کیلئے اس اجلاس کو طلب کیا گیاہے جن میں سنٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نو سمیت ایف بی آر اور وزارت پٹرولیم کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر بھی غور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ در آمدی این ایل جی پر جی ایس ٹی چھوٹ دینے پر بھی غور کیا جائیگا۔اس اجلاس میں گزشتہ 3 ماہ کی اقتصادی کمیٹی کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائیگا۔