خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست کر دی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:12

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست کر دی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروائے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کو سیکورٹی کی بنیاد پر برفانی، شہری اور دیہی علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں مرحلہ وار انتخابات کرائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال صرف تحصیل غازی کی حد تک ہوگا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ سال جنوری میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا جبکہ مارچ کے آخر میں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات متوقع ہیں۔ -