توانائی سے متعلق وزارتوں کا مشترکہ اجلاس، ایل این جی درآمد پر بریفنگ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:12

توانائی سے متعلق وزارتوں کا مشترکہ اجلاس، ایل این جی درآمد پر بریفنگ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سربراہی میں توانائی سے متعلق تمام وزارتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری توانائی بحران کے حل پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ سال ماہ فروری تک 2500 میگا واٹ بجلی کی سسٹم میں شمولیت ہر صورت ممکن بنائی جائے تا کہ عوام کی مشکلات ختم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو ایل این جی کی در آمد سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل این جی کی پہلی کنسائنمنٹ فروری میں پاکستان پہنچ جائے گی اور اس کے بعد ملک بھر میں ایل این جی پاور سیکٹر کو دستیاب ہو گی۔ دوسری جانب وزیر اعظم کو آ گاہ کیا گیا کہ 2500 میگا واٹ بجلی فروری کے مہینے تک سسٹم میں داخل ہو جائے گی جس میں شامل4پاور پلانٹس مشترکہ طور پر 800 میگا واٹ بجلی پیدا کریں گےجبکہ کوٹ ادوپاور پلانٹ 1200 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :