کوئٹہ،نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص عبدالرزاق موٹرسائیکل پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے جتک سٹاف کے قریب جارہاتھا کہ نامعلوم مسلح راہزنوں نے اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پرفائرنگ کرکے زخمی کردیازخمی کوہسپتال پہنچادیاگیامزیدکاروائی پولیس کررہی ہیں۔