کراچی،انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹ گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:09

کراچی،انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) انٹربینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ ڈٹ گیا لیکن اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے اپنی قدرگنوابیٹھا اور ڈالر ایک بار پھر103روپے سے تجاوزکرگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید102.95روپے اورقیمت فروخت103.05روپے پربرقراررہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.75روپے سے بڑھ کر102.90روپے اورقیمت فروخت 102.95روپے سے بڑھ کر103.10روپے ہوگئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کوروپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں بالترتیب 50,25پیسے کااضافہ ہواجس سے یوروکی قیمت خرید 130روپے سے بڑھ کر130.25روپے اور قیمت فروخت130.25روپے سے بڑھ کر130.50روپے ہوگئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید164.50روپے سے بڑھ کر165روپے اور قیمت فروخت164.75روپے سے بڑھ کر165.25روپے پرجاپہنچی۔

فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روزروپے کی نسبت یواے ای درہم کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث یواے ای درہم کی قیمت فروخت28.15روپے سے بڑھ کر28.25روپے اور10پیسے کے اضافے سے سعودی ریال کی قیمت فروخت27.40روپے سے بڑھ کر27.50روپے ہوگئی۔#

متعلقہ عنوان :