کراچی ،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی ،ملکی مارکیٹوں میں سونا مہنگا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس کی قیمت مزید گھٹ گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 7ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس سے سونے کی عالمی قیمت 1231ڈالر ہوگئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد کراچی‘ لاہور‘ ملتان‘ اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 48ہزار0 60روپے سے بڑھ کر 48ہزار 700روپے ہوگئی اس طرح 85 روپے کے اضافے سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 41ہزار 742روپے کی سطح پر جا پہنچی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 730روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی۔#

متعلقہ عنوان :