Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کی گجرات کے تاریخی جلسے کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، ڈپٹی سیکرٹری ملک اعظم نے گجرات کے تاریخی جلسے کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گجرات کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حکمرانوں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں ، تحریک انصاف کے بڑے بڑے جلسوں میں حکمران ٹولے کے ہوش اڑا دیئے ہیں ، گو نوازگوکی تحریک ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام تبدیلی کے لئے فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے اور جعلی ، مفاد ، موقع اور کرپٹ ٹولے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکار ہ چاہتے ہیں ، پاکستانی عوام کو عمران خان نے جگا دیا ہے ، گجرات کا تاریخی جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے 72 دنوں کے دھرنے میں کارکنوں نے ملک میں ایک نئی تاریخی رقم کر دی ہے جو کہ دوسری جماعتوں کے لئے مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گجرات کے ڈسٹرکٹ تحصیلوں کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے جلسے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر قیادت ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ، کارکنان چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور 30 نومبر کو اسلام آباد جانے کے لئے ابھی سے بھرپور تیاری کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات