قائد ایم کیوایم کا مولانا فضل الرحمن کوٹیلیفون ، خیریت دریافت کی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔ الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لوگ ایک گھرکے افرادکی مانندہوتے ہیں اورگھر کے کسی فردکوکوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اس کااحساس گھرکے ہرفردکوکرناچاہیے ، یہ اسلام کی تعلیمات بھی ہیں اور معاشرتی اقداراورتہذیبی تقاضوں کاحصہ بھی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہوں۔

ہمیں آپ پر ہونے والے خودکش حملے کے واقعہ پر شدیددکھ پہنچاہے اورہم اس واقعہ پر آپ اورآپ کے تمام عقیدت مندوں اور کارکنوں سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ اس نے ایک علمی خزانے اوراصولوں کیلئے جدوجہد کرنے والی ایک نڈرشخصیت کو دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے خودکش حملے کی شدیدمذمت اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کی جڑوں میں دیمک لگ گئی ہے اورکچھ سمجھ نہیں آتاکہ ملک کوکس طرف لے جایاجارہاہے۔

انہوں نے دھماکے میں جے یوآئی کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمن سے تعزیت کی اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ مولانا فضل الرحمن نے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت وہمدردی اوریکجہتی کااظہار کرنے پر الطاف حسین اورایم کیوایم کے رہنماوٴں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ مارنے والے سے بچانے والابڑاہے۔انہوں نے الطاف حسین کیلئے بھی دعاکی اوران کے لئے نیک جذبات کااظہارکیا۔