کراچی، فارمیسی کی تعلیم کی گولڈن جوبلی تقریب ،الطاف حسین کو پرائڈ آف فارمیسی ایوارڈ دیا گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:42

کراچی، فارمیسی کی تعلیم کی گولڈن جوبلی تقریب ،الطاف حسین کو پرائڈ آف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) گورنرہاؤس میں جامعہ کراچی میں فارمیسی کی تعلیم کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو پرائڈ آف فارمیسی ایوارڈ دیا گیا۔احمد سلیم صدیقی نے الطاف حسین کی طرف سے یہ ایوارڈ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وصول کیا۔ الطاف حسین نے جامعہ کراچی کے کلیہ فامیسی سے ایک نمایاں طالب علم کی حیثیت سے گریجویشن کیا تھا۔

جامعہ کراچی کو دنیا کی دو سو ٹاپ یونیورسٹیز کی رینکنگ برائے 2014 ء میں 151 نمبر پر فائز کیا گیا ہے جبکہ بالخصوص فیکلٹی آف فارمیسی اور فارما کولوجی کو ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ کے لئے موزوں ترین اور فعال اور دنیا بھر کے طلبہ کے لئے موزوں ترین قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے اس اعزاز پر الطاف حسین بھائی ، کلیہ فارمیسی کے اساتذہ اور موجودہ اور سابق طلبہ اور جامعہ کراچی کو مبارکباد دی۔

گورنرہاؤس میں گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ایونٹ کا انعقاد کلیہ فارمیسی 1972-75 ء کے گریجویٹس نے کیا تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بلاشبہ جامعہ کراچی کی کلیہ فارمیسی کا یہ بیچ یہ پلاٹینم بیچ ہے۔ تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پروفیسرڈاکٹر ایوب علی، پروفیسر ڈاکٹر ولا ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعیدسیفی، راشد جعفری، پروفیسر ڈاکٹر انور اعجاز بیگ، پروفیسرڈاکٹر دلنواز شیخ، پروفیسر قاضی نواز، پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد، پروفیسرڈاکٹر عثمان غنی، پروفیسر ڈاکٹر رفیق شیخ، وسیم الدین احمد، نظیر الدین احسن، رؤف خالد، انیس اے شاہ، عبید خان، ڈاکٹر علی اکبر سیال، جاوید اقبال خان، سید سرور، اقبال احمد، زاہد سید، شکیل ماہ پارا اور دیگر کو بھی فارمیسی ایوارڈزدئیے۔