پشاور،کارگو کمپنی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) رنگ روڈ پشاور میں کارگو کمپنی کے ایک گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریکسیو 1122 کے مطابق رنگ روڈ پرجمیل چوک کے قریب نجی کارگو کمپنی کے ایک گودام میں صبح سویرے اگ لگی۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عمل شروع کیاگیا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے اگ پر تقریبا 2 گھنٹے بعد قابو پایا۔ اگ سے گودام میں پڑے لاکھوں مالیت کے ٹائرز، کاغذ اوردیگر اشیاء جل گئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

متعلقہ عنوان :