اسلا م آباد،اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے د و ملزمان کو کا ر ریسور سمیت گرفتار کر لیا،

کا ر ،جیمر سسٹم اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ، نا جا ئز پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:26

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے د و ملزمان کو کا ر ریسور سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کا ر ،جیمر سسٹم اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے اسلحہ نا جا ئز پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پنجا ب اورر اسلام آ باد کے مختلف علا قوں سے گا ڑ یا ں چوری کر کے پشاور میں فروخت کر نے ، ٹمپر ڈ گا ڑ یا ں پر بو گس نمبر لگاکر فروخت کر نے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔

دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس ایس پی اسلام آ باد عصمت اللہ جو نیجو نے کا ر چور وں کی گرفتاری اور مسروقہ کاروں کی برآمد گی کے لئے انچار ج کا رسیل انسپکٹر فیا ض احمد رانجھا کی زیر نگر انی منظور الہی، نا در علی اے ایس آئیز، نثا ر علی اور محمد ند یم ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم مسروقہ گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی کہ انہیں اطلا ع مو صول ہو ئی کہ کا ر چوروں کا ایک منظم گر وہ جو راولپنڈی اور اسلام آ باد سے کر و لا اور مہر ان گا ڑ یو ں میں لگے ہو ئے ٹر یکر سسٹم کو جیمر سسٹم کی مدد سے جیم کر کے چوری کر تے ہیں اور اس وقت وہ گا ڑ ی نمبر ADQ-076ان کے زیر استعما ل ہے اگر آئی جے پر نسپل روڈ پر نا کہ بند ی کی جا ئے تو ان کی گرفتار ی یقینی ہے اس اطلا ع پر پویس ٹیم نے نا کہ بند ی کی اور متذکر ہ کا ر نمبر کو مشکوک جان کر روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا لی جس کو انتہائی حکمت عملی سے روکا گیا جس میں محمد فیا ض ولد فدا محمد پٹھا ن سکنہ تحصیل و ضلع چارسدہ اور محمد ارشاد ولد شریف اللہ سکنہ ضلع بٹ گر ام کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے ایک مسروقہ کا ر ، جیمر اور آ لا ت کا ر چوری بر آمد کیے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتار ی کے لیے مختلف جگہو ں پر چھا پہ مار ے جا رہے ہیں ۔ گرفتار ملزمان نے جڑواں شہروں اور دیگر اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے اور چوری شدہ گا ڑ یا ں خرید نے و فروخت کر نے کے علا وہ ٹمپر ڈ گا ڑ یو ں پر بو گس کا غذات لگا کر فروخت کر نے کا بھی انکشاف کیاہے۔

ملزم ا رشا د قبل ازیں آ بپارہ اور ما رگلہ کے ایر یا سے کا ر چوری کے مقدما ت میں ملو ث رہا ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد عصمت اللہ جو نیجو نے اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کی اس اعلٰی کا رکر دگی پر آئی جی اسلام آ باد سے انعام کی سفا رش کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :