فیصل آباد،وزیرپنجاب شہباز شریف نے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) وزیرپنجاب میاں شہباز شریف نے تھانہ گلبرگ کے علاقہ مبینہ پولیس مقابلہ کا نوٹس لے لیا،سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ اے بی سی روڈ رحمان پور کے رہائشی عثمان کے گھر چار مسلح ڈاکو رات کے گذشتہ رات کے آخری پہر اسلحہ کے زور پر گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر ستر ہزار روپے کی نقدی، پانچ تولے طلائی زیورات چھین لئے تھے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ ایس ایچ او سب انسپکٹر صدیق چیمہ ، سب انسپکٹر محمد نواز اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ الیاس پارک کے سامنے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک پچیس سالہ نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ تین ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے عثمان سے چھینا گیا سام سنگ موبائل اور نقدی تین ہزار آٹو میٹک رائفل 222بور اور ایک مشکوک موٹر سائیکل نمبری2247/fs سپر سٹارچائنا برآمد ہوئی۔دوسری طرف ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ورثاء نے پولیس پر الزام لگا ہے کہ پولیس نے نوید کو دوروز قبل گرفتار کیا تھا اور اس کوجعلی مقالے میں ہلاک کیا گیاہے،انہوں نے پولیس کے خلاف کے احتجاج کیا اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا اس جعلی پولیس پرذمہداروں کے خلاف کارروئی کی جائے ،میڈیاپررپورٹ ہونے کے بعدوزیرپنجاب میاں شہباز شریف نے مبینہ پولیس مقابلہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے