محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں،سید ندیم حیدر نقوی ایڈووکیٹ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:22

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں جبکہ ان ایام میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے علاوہ صفائی کے بھی بہترین انتظامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر سید ندیم حیدر نقوی ایڈووکیٹ نے امام بارگاہ حیدریہ میں عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل سید زاہد حسین زیدی ، کرم حسین زرگر ، سید مہدی حسین نقوی ، مولانا سید شاہد حسین نقوی ، مجاہد حسین خان کھوسہ ، کفایت حسین لنگاہ ، ڈاکٹر غلام رضا ، میاں ضیغم عباس کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر حفاظتی چوکیاں قائم کی جائیں جبکہ سرائے ہوٹلوں اور کرایہ داروں کا ریکارڈ محفوظ کر کے سخت چیکنگ کی جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شر پسند عناصر کو اپنی صفوں میں گھسنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے شیعہ علماء کونسل کے کارکنان بھرپور تعاون کرینگے اس موقع پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید ندیم حیدر نقوی نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے 11افراد کی شہادت اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن پر حملہ کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کے مجرمان کا جلد سراغ لگا کر ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :