سول ایو ی ایشن تمام ترقیاتی منصوبے اپنے فنڈ سے بنا تا ہے ،ائیر مارشل (ر) محمد یوسف

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء )ڈائر یکٹر جنرل سول ایو ی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمدیوسف نے کہا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی وہ واحد سرکاری ادارہ جو تمام ترقیاتی منصوبے اپنے فنڈ سے بنا تا ہے اسلام آباد میں نئے ایئرپورٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانے ایئر پورٹ پر رن وے کی توسیع اور مسافروں کی سہولتوں کے حوالے سے کا کام جارہی ہے جو دوماہ میں مکمل کرلیاجائے گا ، اسلام آباد ایئر پورٹ کے حوالے غیرملکی ویب سائٹ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

وہ سول ایو ی ایشن کلب میں میٹ دی پریس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ڈائر یکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف نے کہا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر 6ماہ میں مسافروں کی شکایت کی شرح میں 40 ٰٰفیصد کمی آئی ہے ،مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کی لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ،ٹوائلٹس کی تعداد 6سے بڑھا کر 16کی جارہی ہے ایئر پورٹ پارکنک میں توسیع کی گئی ہے ،صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے چیکنک کاونٹرز بڑھاجارہے ہیں ، مسافروں کی سہولتوں کے حوالے سے جاری منصوبے دوماہ میں مکمل کرلیے جائیں گے اسلام آباد ایئر پورٹ کے حوالے غیرملکی ویب سائٹ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی خبر کو ریلیز کرنے سے پہلے خبر کی تصدیق ایئر پورٹ مینجر یا سول ایو ایشن کے ترجمان سے کرلی جائے کیو نکہ کسی غلط خبر کے آن یئر ہونے سے نہ صرف ایوی ایشن اتھارٹی بلکہ ملک کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوتا ہے اور غیرملکی ایئر لائینز بھی اپنے آپریشن کے حوالے سے شش وپنچ میں مبتلا ہوجاتی ہیں ۔

ڈائر یکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ۔تمام ریڈارز کو تبدیل کیا جا رہاہے نئے ریڈار ز کی خریداری کے معاملات طے پاگئے ہیں حتمی معاہد ایک دو دن میں ہوجائے گا ِ ملتان میں نئے ایئر پورٹ کی تعمیر بھی اس سال دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی،کوئٹہ میں نئے رن وے اور نئی ٹرمینل بلڈنگ کی کی تعمیر بھی اگلے سال سے شروع ہوجائے گی ۔لاہور ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبے پر بھی کام جاری ہے کراچی ایئر پورٹ کی تزئین وآرئش کی جاے گی ۔ 10نئے میکنکل سوئپر زمشین کی خریدار ی اس سال نومبر تک کرلی جائے گی کراچی ایئر پورٹ پر نئے بورڈنگ برجز کی تنصیب بھی جلد ہوجائے گی ۔