Live Updates

گجرات،پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی زد میں آکرموقعہ پرجاں بحق1زخمی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:18

گجرات،پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی ..

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی زد میں آکرموقعہ پرجاں بحق1زخمی ،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن طاہربٹ ولدمحمدریاض سکنہ قصبہ محلہ لالہ موسیٰ اپنے تین دیگرساتھیوں سمیت عمران خان کے جلسہ گجرات میں شرکت کی غرض سے موٹرسائیکل نمبری GTH6820پرسوارہوکرجارہے تھے کہ جلیانی کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والی بس نمبری DOY 018 نے ٹکرماردی جسکے نتیجہ میں طاہربٹ اور اسکے مزیددوساتھی موقعہ پرجاں بحق جبکہ ایک ساتھی شکیل احمدولداحمدخاں سکنہ جانی چک زخمی ہوگیا،ایدھی سنٹر اور ریسکیو 1122کی گاڑیوں کے ذریعے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال گجرات منتقل کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات