جے یو آئی (ف) کا مو لا نا فضل الرحمن پر خود کش حملے کے خلاف ملک بھر میں یو م احتجاج ، مختلف شہرو ں میں احتجاجی مظاہرے

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے مو لا نا فضل الرحمن پر خود کش حملے کے خلاف ملک بھر میں یو م احتجاج منا یا ، ملک کے مختلف شہرو ں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور جلوس نکالے گئے جبکہ مساجد میں قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں ۔لا ہور میں بڑا مظاہرہ لاہور ہوٹل چوک میں ہوا جس قیادت جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر راہنماؤں مو لا نا قاری ثناء اللہ،مو لا نا حافظ اشرف گجر ،مو لا نا عبد الماجد حقانی ، صاحبزادہ ابوبکر فہیم،محمد افضل خان ،قاری زبیر اکمل،حافظ عبد الودود شاہد،حافظ غضنفر عزیز،حاجی محمد قیوم،حافظ عبد الوھاب مدنی،حافظ محمود اشرف ،حافظ عبد الواجد ،حاجی عرفان شجاع،محمد قاسم افضل،حافظ عبد الرحمن اور دیگر نے کی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن دینی اسلام اور وطن کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرتے ہیں اس لیئے ان کو تیسری بار نشانہ بنا یا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن نام کی کو ئی چیز نہیں سب سے زیا دہ بد امنی بلو چستان اور خیبر میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ سانحہ کوئٹہ کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے سانحہ کے بعد وزیر اعلی کو اپنی کا بینہ سمیت مستعفی ہو جا نا چا ہیے ۔جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کے کو شاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 73ء کے آئین نے پا کستان کو اسلامی ڈکلیئر کیا ہے اس لیئے اس کی حفاظت کی ذمے داری ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان قیامت تک قائم ر ہے گا اس کو توڑ نے والے خود توٹ جا ئیں گے انہوں نے کہا کنٹینر کے ذریعے کو ئی انقلاب نہیں اسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں خلافت راشدہ لا نظام ہی نافذ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :