بلاول کے جلسے پر سندھ حکومت نے 2ارب خرچ کیے جو غریب عوام کا پیسہ تھا ،ندیم قریشی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں بلاول کے جلسے پر سندھ حکومت نے 2ارب خرچ کیے جو سندھ کی غریب عوام کا پیسہ تھا :ندیم قریشی پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر کا نصرت بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے سلسلے میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے افضل خان کھوسہ روڈ پر تعزیتی اجتماع کرایا گیاجس میں شہر کی سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی پی شہید بھٹوکے ضلعی صدر ندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسہ ،سعید بروہی ،لطیف پیچوہو ،عباس رند،نور محمد منجھو ،لیاقت لاشاری ،غوث میرالی ،آصف رند،خالد برڑوویگر نے خطاب کرتے ہوئے بیگم نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیگم نصرت بھٹو عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے ضیاء کے آمریت کے دور میں بھی تحریک چلائی اور لاٹھیاں بھی کھائیں پر ضیا ء کے آمریت کے سامنے جھکی نہیں رہنماؤں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ،بے روزگاری ،بد امنی عروج پر ہے بجلی ،گیس اور پینے کے پانی سے شہری محروم ہیں سندھ حکومت عوام کا پیسہ جلسوں پر خرچ کررہی ہے بلاول کے کراچی کے جلسے میں 2ارب روپے خرچ کیے گئے جو سندھ کی غریب عوام کے تھے اگر یہ پیسے سندھ کے شہروں میں خرچ کیے جاتے تو سندھ کے شہر پیرس بن جاتے اجتماع میں قرار داد کے ذریعے شہید میر مرتضیٰ بھٹو ،شاہنواز بھٹواور بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اس سے قبل نصرت بھٹو کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔

#

متعلقہ عنوان :