حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،

کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے انیسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 14 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12ارب 15کروڑ 51 لاکھ 73ہزار روپے کی منظوری دی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے انیسویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 14 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12ارب 15کروڑ 51 لاکھ 73ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چو ہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے انیسویں اجلاس میں جن 14 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں مری میں کیبل کار کی تنصیب اور فیزبلٹی سڈڈی کے لیے 18 کروڑ 85 لاکھ 20ہزار، ضلع خوشاب مین اوچلی لیک و خبیکی کے مقام پر سون ویلی ایکو ٹورزم کے فروغ کے لیے 20کروڑ7 لاکھ15ہزار روپے، ضلع ڈی جی خان میں کھر تا فورٹ منوروکے مقام پر چیر لفٹ کی تنصیب کے لیے 84کروڑ 97لاکھ26ہزار ، مری میں چٹا موڑ کے مقام پر پارکنگ کی تعمیر کے لیے ڈئزائن و فیزبلٹی سڈڈی کے فیز ون کے لیے 7کروڑ6لاکھ93ہزار روپے،اربن ری ہیبلٹیشن و انفراسڑکچر امپروویمنٹ پراجیکٹ ( پیکج ٹو، تھری ، فور) کے لیے 1ارب70کروڑ17لاکھ10ہزار روپے، لاہور میں شوکت خانم چوک تا ستو کتلہ کے علاقے میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے 1ارب 67کروڑ20لاکھ روپے، فیصل آباد میں محکمہ واسا کے لیے سولر پاور پلانٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں فیزبلٹی سڈڈی اور پی سی ٹو کے لیے1کروڑ52لاکھ90ہزار، صوبہ پنجاب میں گراونڈ واٹر مینجمنٹ کی مانیٹرنگ اور اور ریگولیشن کے پی سی ٹو کے لیے 7 کروڑ50لاکھ روپے، احمد پور کے علاقے میں متاثرہ سسٹم کی بحالی کے لیے 1ارب 89 کروڑ70لاکھ26 ہزار روپے، ضلع مظفر گڑھ میں با حشتی کے مقام پر کنکریٹ لائننگ کے لیے 33 کروڑ56لاکھ10ہزار روپے، ضلع اٹک میں سویرا ڈیم کی تنصیب کے یے 91 کروڑ88لاکھ82 ہزار روپے، ضلع اٹک میں قبلعہ بندی ڈیم کی بحالی 32کروڑ48لاکھ96ہزار روپے، ضلع بہاولنگر میں سیوریج کے نظام کی بہتری اور تعمیر کے لیے 83کروڑ32لاکھ43 ہزار روپے، ضلع ڈی جی خان میں سوڑی لنڈ، ویدور، میتھاواں، کاہا اور چچڑ کے مقام پر ایری گیشن زون میں ہل ٹورنیٹس کی مینجمنٹ کے لیے 3ارب7کروڑ18 لاکھ 62 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :