این اے 118 کیس، تاریخ مانگنے پر نواز لیگ کے ریاض ملک کو جرمانہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:11

این اے 118 کیس، تاریخ مانگنے پر نواز لیگ کے ریاض ملک کو جرمانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 118کیس میں بحث کرنے کے بجائے مزید تاریخ مانگنے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کو پھر 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو پی ٹی آئی حامد زمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں ثابت ہو چکا ہے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض دھاندلی کر کے کامیاب ہوئے لہذا نااہل قرار دیا جائے۔ دوران سماعت ن لیگ کے ملک ریاض کے وکیل نے بحث کرنے کے بجائے مزید تاریخ مانگنے پر پھر دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ ٹربیونل اب تک کیس کو التواء میں رکھنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :