تحریک انصاف کے گجرات جلسے میں گھٹن سے دو افراد بے ہوش

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:11

تحریک انصاف کے گجرات جلسے میں گھٹن سے دو افراد بے ہوش

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے گجرات جلسے میں رش اور گھٹن سے دو افراد بے ہوش ہو گئے۔ ان میں سے عمران خان کی سیکورٹی پر مامور رضاکار بھی شامل ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں ہسپتال منتقل کردیا۔گجرات میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران دو افراد بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

پنڈال میں رش اور گھٹن اور دھکم پیل کے باعث ایک بچہ بے ہوش ہو گیا جبکہ عمران خان کی سیکورٹی پر مامور ریاض نامی رضاکار کی حالت بھی بگڑ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں رش کے باعث پہلے بھی متعددا فراد بے ہوش ہو چکے ہیں۔ واضع رہے کہ سرگودھا میں بھی کئی افراد بے ہوش ہو گئے تھے جبکہ ملتان میں جلسے میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد کی جان چلی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :