قائد حزب اختلاب ’واپڈاکا فون آپریٹر‘، زرداری ’بلورانی‘ کی فنی خرابی دور کروائیں: شیخ رشید

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:11

قائد حزب اختلاب ’واپڈاکا فون آپریٹر‘، زرداری ’بلورانی‘ کی فنی خرابی ..

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گجرات والوں نے میرے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا تھا اور مجھے امید نہیں تھی مگرآج جلسہ دیکھ کر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ گجرات بھی جاگ گیا ہے، آج ہر شہر سے ظلم کی داستان ختم ہو رہی ہے اور نواز شریف کے حکومت کو گھر بھیجنے کی کا فیصلہ ہو چکا ہے، آج تو گجرات نے میرا دل ہی جیت لیا ہے اور نواز شریف جیل جائیں گے۔

تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان بچہ ہے، اس کو سیاست کا کیا پتا ہے؟ تو میں ان کو جواب دیتا ہوں کہ اگر واپڈا کا ٹیلی فون آپریٹر ملک کی قومی اسمبلی کا قائد حزب اختلاف ہو سکتا ہے تو ہاں عمران خان کو بھی سیاست آتی ہے اور آج تو ’بلو رانی‘ بھی بہت باتیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو میرا مشورہ ہے کہ انہوں نے اتنا حرام کا مال کمایا ہے اس میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے اپنی ’بلو رانی‘ کا علاج کروائیں اور اس کی فنی خرابی ہی دور کروا لیں۔

فضل الرحمن نے ہمارے دھرنے سے متعلق بے شمار غلط باتیں کی ہیں مگر ہم ان پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ میں جان دے دوں گا مگر نواز شریف کا استعفیٰ لے کر رہوں گااور اب تو محرم الحرام کے بعد عمران خان پورے ملک میں پہیہ جام کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :