طاہر القادری نے پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت سے دیت کے تاثر کو مسترد کر دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:58

طاہر القادری نے پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت سے دیت کے تاثر کو مسترد ..

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت سے دیت کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مجرم وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب اور پنجاب حکومت ہے ، شہیدوں کے خون کا بدلہ خون ہوگا  شہیدوں کے خون سے کوئی شخص غداری نہیں کر سکتا۔ ہری پور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ لعنت ہے ایسی جمہوریت اورنظام پرجس میں مقتولوں کی ایف آئی آربھی درج نہ ہو اور یہ کہاں کاانصاف ہے کہ ملزم حکومت کوتفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اختیارحاصل ہو، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون سے کوئی شخص غداری نہیں کرسکتا اور ان پر نہ کوئی دیت ہوئی ہے اور نہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر دیت ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ساری کائنات مل کر بھی ہمیں نہیں خرید سکتی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون پرنہ کوئی دیت ہوئی ہے اور نہ ہوسکتی ہے، واضح کردینا چاہتے ہوں کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں پردیت طے نہیں ہوگی بلکہ خون کا بدلہ خون ہوگا۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ اسلام آباد میں 70 دن کے دھرنوں نے قوم کو بیدار کردیا جس کے نتیجے میں لوگوں کے ذہن اور دل بدل گئے، کروڑوں لوگ انقلاب کے دھرنے کا حصہ بننا چاہتے تھے اس لئے ملک بھر میں دھرنے کو پھیلانے کا اعلان کیاانہوں نے سانحہ ماڈال ٹاوٴن کی انکوائر رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملزم وزیراعلیٰ پنجاب،وزیراعظم، وزرااورپولیس ہیں۔

طاہر القادری نے کہاکہ اجتماع عظیم تاریخی دھرنا ہے، عوام کو جگا دیا موجودہ نظام کاعلامتی جنازہ نکالا،حقیقی جنازہ بھی جلدنکل جائیگا۔طاہر الاقدری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب شہداء کے خون کے ذمہ دارہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ دبادی، رپورٹ سامنے آنے کے پیچھے چہرے بے نقاب ہوجاتے، قاتلوں کوپھانسی پرلٹکانے تک انقلاب کی تحریک جاری رہے گا حکومت نے ہمارافارمولا تسلیم نہیں کیا،شہیدوں کاخون نہیں بیچیں گے۔

طاہر القادری نے کہاکہ ایک رات کے نوٹس پر ہزاروں افراد جمع ہوئے انہیں مبارک باددیتاہوں، ہری پورمیں جلد جلسہ کریں گے، کہیں اور14قتل ہوتے توحاکم مستعفی ہو جاتا  قانون،ریاست،عدالتی نظام اورانصاف، ادارے کہاں ہیں،ایک رات کے نوٹس پرجمع ہزاروں افرادکومبارکباد دیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک رات کے نوٹس پرجمع ہزاروں افرادکومبارکباد دیتاہوں،ایک رات کے نوٹس پرجمع ہزاروں افرادکومبارکباد دیتاہوں،ہماری ملزم پنجاب حکومت ہے،کہاں کاانصاف ہیکہ ملزم حکومت کے پاس جے آئی ٹی کااختیارہو،ہمارے ملزم وزیراعلیٰ پنجاب،وزیراعظم، وزرااورپولیس ہیں علامہ طاہرالقادری نے کہاکہ بھکر نے مینار پاکستان کا نقشہ پیش نہ کیا تو وہ تحریک چھوڑدیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کو کامیاب جلسے پر مبارکبار پیش کرتے ہیں نظام کا علامتی جنازہ نکال دیا،جلد ہی عملی جنازہ بھی نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے نئے میٹرز 35 فیصد تیز چلتے ہیں حکومت نیاٹھارہ کروڑ عوام کے حقوق غصب کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :